یوم انہدام جنت البقیع،ایم ڈبلیوایم اور دیگر تنظیمات کے زیر اہتمام لاہور میں عقیدت واحترام کے ساتھ احتجاجی ریلی کا انعقاد

07 اپریل 2025

وحدت نیوز(لاہور)ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی یوم انہدام جنت البقیع عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ لاہور میں کربلا گامے شاہ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ، تحریک حسینیہ پاکستان سمیت دیگر جماعتوں کے شیعہ سنی قائدین نے شرکت کی اور آل سعود کے اس اندوہناک اقدام کی بھرپور انداز میں مذمت کی۔

 ریلی کی قیادت علامہ سید حسن رضا ہمدانی، علامہ سید صبیح حیدر شیرازی،علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، شاہ حسین قزلباش، علامہ ظہیرالحسن کربلائی، قاسم علی قاسمی، علامہ سجاد حسین جوادی، مولانا سید عسکری مشہدی، علامہ سید وقارالحسنین نقوی، سید نوبہار شاہ،علامہ دلدار حیدر جعفری، علامہ سید حسن عسکری  نقوی، علامہ عرفان علی حسینی،سید تاثیر رضا نقوی،  سید ابوالحسن شیرازی، سید ابرار گیلانی،سید انصار حسین شیرازی، پیر ایس اے جعفری، علامہ حسین مصور، محمد محتشم رضا، قاضی علی حسین طاہر، ڈاکٹر سلمان رضا سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء لبیک یا زہراؑ کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دختر رسول سمیت دیگر آئمہ اطہار کے مزارات تعمیر کروائے، اگر سعودی حکومت ایسا نہیں کرتی تو پھر ہمیں اجازت دے کہ ہم سیدہ زہرا سلام اللہ علیہا سمیت دیگر آئمہ اطہار کے مزارات تعمیر کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیرت ہے کہ دختر رسولؑ کے قبر اطہر ایک ویرانے میں ہے، جبکہ آل سعود کے محلات روشنیوں میں نہائے ہوئے ہیں۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ سعودی حکومت کو اس حوالے سے واضح پالیسی دینا ہوگی۔

 مقررین نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ سعودی حکومت سے اس حوالے سے بات کرے اور مزار سیدہؑ کی تعمیر کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ریلی کے شرکاء نے فلسطین و غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی بھی مذمت کی اور اسرائیل سے فوری حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ رہنماوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کی خاموشی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree