سپریم کورٹ سمیت انسداد دہشت گردی کورٹ 2 کے جج کی فوری تعیناتی عمل میں لائی جائے، الیاس صدیقی

14 اکتوبر 2019

وحدت نیوز(گلگت) ہائیکورٹ بار کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔سپریم کورٹ سمیت انسداد دہشت گردی کورٹ 2 کے جج کی فوری تعیناتی عمل میں لائی جائے۔پراسکیوشن کے خالی پوسٹوں کو پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پُر کئے جائیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے صوبائی حکومت کی من پسند نوازی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں من پسند نوازی جیسی لعنت نے معاشرے کو بد امنی کا شکار کردیا ہے اورموجودہ حکومت کے چار سالہ دور میں من پسند افراد کو نوازنے کی بدترین مثالیں قائم کی گئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سیکرٹری قانون کے ذریعے من پسند افراد کو نوازنا چاہتی ہے جو کہ میرٹ کی انتہائی خلاف ورزی اور اہل امیدواروں کی حق تلفی کے مترادف ہے۔ایف پی ایس سی کے ذریعے ٹیسٹ انٹرویو کرواکے اہل افراد کو بھرتی کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم اپیلیٹ کورٹ میں ججوں کی بھرتی میں تاخیر کی وجہ سے لوگ جیلوں میں انصاف کے منتظر ہیں جو کہ انسانی حقوق کی پامالی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عرصہ دراز سے انسداد دہشت گردی عدالت میں جج 2 کی عدم تقرری سے کیسز سست روی اور التویٰ کے شکار ہیں لہٰذا انسداد دہشت گردی کورٹ 2 کے جج کی فوری تعیناتی کرکے انصاف کو یقینی بنایا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree