گلگت بلتستان چوری کی گاڑیوں، منشیات اور اسلحے کی آماجگاہ بن چکا ہے، علی حیدر

13 اکتوبر 2019

وحدت نیوز(گلگت) گلگت بلتستان چوری کی گاڑیوں، منشیات اور اسلحے کا آماجگاہ بن چکا ہے۔کوہستان سے گلگت تک قائم چیک پوسٹوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے۔کوہستان سے لایا ہوا اسلحہ گلگت کے حدود میں پکڑے جانا سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنما علی حیدرنے کہا ہے کہ ضلع گلگت جرائم پیشہ افراد کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے جہاں منشیات فروش اور اسلحہ فروش آزادانہ طور پر اپنا دھندا جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ کوہستان سے گلگت بلتستان تک درجنوں چیک پوسٹس بنے ہوئے ہیں ۔باوجود اتنے سارے چیک پوسٹس کے کوہستان سے گلگت تک اسلحے کی بڑی کھیپ کا پہنچ جانا ،خاصکر چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کسی بڑے دہشت گردی کا منصوبہ ہوسکتا ہے جو کہ پولیس نے بروقت کاروائی کرکے ناکام بنادیا اور موقع پر اسلحہ اور ملزم کو گرفتار کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اسلحہ بھیجنے والا اور اسلحہ کے اصل مالکان جس کیلئے اسلحہ بھیجا جارہاتھا ان سب کی گرفتاری اور جس مقصد کیلئے اسلحہ منگوایا جارہا تھا پتا لگانا اور ان حقیقی ذمہ داروں کی گرفتاری بہت ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مٹی پائو والی پالیسی انتہائی خطرناک ثابت ہوگی ۔پولیس کے جن جوانوں نے اس ساری کاروائی میں حصہ لیا اور بروقت کاروائی کرکے دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنادیا ان تمام جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree