وحدت نیوز(گلگت) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے حلقہ 4 نگر 2آغا ذوالفقار بہشتی کی مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹریٹ آمد، پی ٹی آئی امیدوار نے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی سے ملاقات کی ، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری سیاسیات برادر عباس اور صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ نیئر مصطفوی بھی موجود تھے۔
ملاقات میں حلقہ 4 نگرمیں ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کی جانب سےمشترکہ کمپین چلانے کی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی ، انشاءاللہ کامیابی کے بعد علاقے کی ترقی اور جی بی کے مظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔