ایرانی وزارت تعلیم کی دعوت پر ایم ڈبلیوایم کےاراکین ودیگر ممبران گلگت بلتستان اسمبلی کا قرآن و حدیث انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ

06 فروری 2025

وحدت نیوز(قم) ممبر جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری،اپویشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم،رکن اسمبلی سید سہیل عباس اور رکن اسمبلی وزیر محمد سلیم نے وزارت تعلیم ایران کی دعوت پر قرآن و حدیث انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ نے وفد کا خیر مقدم کیا اور یونیورسٹی کی مجموعی فعالیت سے وفد کو آگاہ کیا۔

 اس موقع پر وفد نے یونیورسٹی میں پاکستانی طلبا کے داخلوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلکیات اور منجمنٹ سائنسز میں گلگت بلتستان کے طلبا کے داخلوں اور ہونہار طلبا کی سکالرشپ کے سلسلے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں موجود دو بڑی یونیورسٹیوں اور ایران کے بین الاقوامی یونیورسٹی کے مابین اور پاکستان کے دیگر علاقوں کی اہم یونیورسٹیوں کے درمیان ایکسچینج پروگرام کے تحت تعلیمی و تدریسی تجربات سے دونوں ممالک کو استفادہ کرنا چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کے طلبا بلعموم اور گلگت بلتستان کے طلبا بلخصوص کی صلاحیتیں غیر معمولی ہوتی ہیں۔ تخلیقی صلاحتیوں سے مالا مال ہمارے طلبا کے لیے اکسپوژر مل جائے تو تعلیمی میدان میں بڑے معرکے سرکرسکتے ہیں۔ تعلیمی استعداد اور ذہانت پر گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مختلف عالمی سرویز میں گلگت بلتستان کے طلبا کی ذہانت دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام طور تمام طلبا کم و بیش تین زبانوں میں تمام طلبا ماہر ہوتے ہیں۔ وفد نے مزید کہا کہ تمام اسلامی ممالک کے مابین یونیورسٹیز کا فورم بننا چاہیے تاکہ جدید علوم کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے تجربات و تخلیقی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جاسکے۔ عالم اسلام کے تمام بڑے ادارے اگر یکجا ہوکر آگے بڑھے تو ورلڈ رینکنگ میں یونیورسٹیوں کی رینک مزید بڑھ سکتی ہے۔ وفد نے قرآن و حدیث یونیورسٹی میں جاری تحقیقاتی موضوعات کے ساتھ فلکیات اور منیجمنٹ کی منفرد موضوعات پر ریسرچ کو سراہا اور نیک جذبات کا اظہار کیا۔

May be an image of 4 people and text



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree