ایم ڈبلیوایم کے اراکین گلگت بلتستان اسمبلی ودیگر کا قم المقدسہ میںاہل بیتؑ انٹرنیشنل اسمبلی کا دورہ

04 فروری 2025

وحدت نیوز(قم)وزارت تعلیم ایران کی دعوت پر اپویشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم نے ممبر جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری،رکن اسمبلی سید سہیل عباس اور رکن اسمبلی وزیر محمد سلیم کے ہمراہ اہلبیت انٹرنیشنل اسمبلی کا دورہ کیا۔

اہلبیت انٹرنیشنل اسمبلی کے مسئولین نے ادارہ کی دنیا بھر میں جاری سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے ادارہ کی جانب سے جاری تعلیمی سرگرمیوں بلخصوص شارٹ کورسز، کمپوٹرکورسز، فارسی زبان کی آموزش اور پبلکیکشن کے بارے میں فورم کو آگاہ کیا۔ دنیا بھر میں مختلف ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے جاری کاوشوں کو سراہا۔ و

فد نے بین الاقوامی فعالیت بلخصوص سکلز ڈیولپمنٹ کے لیے جاری فعالیت کو مستحسن قرار دیا۔ ادارہ کی وزٹ پر مسئولین نے گلگت بلتستان کے پارلیمانی وفد کا خیرمقدم کیا اور یادگاری شیلڈز کا تبادلہ کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree