وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، ریاست ماں کا کردار ادا کرے، آغا علی رضوی

17 فروری 2022

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے میڈیا کے نمائندوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خالد خورشید کی حکومت کی عبوری صوبے کے لیے کاوشیں لائق تحسین ہے تاہم عبوری صوبہ بااختیار ہونا ضروری ہے۔ ریاست ماں کا کردار ادا کرے اور ستر سالہ محرومیوں کے ازالے کے لیے اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ مجوزہ نیشنل اسمبلی اور سینٹ میں نشستوں کی تعداد سےکسی صورت ستر سالہ محرومی کا ازالہ نہیں ہوسکتا۔ صوبائی حکومت اور اپوزیشن گلگت بلتستان کے مستقبل کے لیے ڈٹ جائیں اور کسی قسم کی سستی کا مظاہرہ نہ کریں۔ عجلت میں اور سوچے سمجھے بغیر فیصلہ کیا تو پورا خطہ ایک نئے بحران میں داخل ہوگا۔ سابقہ لولےلنگڑے سیٹ اپ کی طرح کا کوئی نظام نہیں چاہیے۔ نیشنل اسمبلی اور سینٹ میں مجوزہ سیٹوں کی تعداد بہت کم ہے۔ مقتدر حلقے فوری نظر ثانی کریں گلگت بلتستان کو بھرپور نمائندگی دینے سے ریاست کا کوئی نقصان نہیں ہوتا بلکہ فائدہ ہی ہوگا۔ حتمی خدوخال تک عوام انتظار کرے ستر سال پہلے کی تاریخ دھرانے نہیں دیں گے۔

انہون نے مزید کہا کہ نظام کا آئینی تحفظ، حقوق کی یقینی، سبسڈی اور ٹیکس فری سمیت ریاستی مالیاتی و دیگر اداروں میں نمائندگی اور حصہ کی تفصیلات سامنے لاکر اسمبلی میں ڈسکس کرکے کسی فیصلے پر جانا چاہیے۔ اگر حکومت اور اپوزیشن کی شنوائی کے لیے مقتدر حلقے تیار نہیں تو ہمیں حکم کریں ہم عوامی تحریک کا آغاز کریں گے۔ عبوری صوبہ ریاست کے لیے قبول کیا ہے ورنہ ہمارا باقاعدہ صوبہ مطالبہ ہے۔ امید ہے حکومت، اپوزیشن اور مقتدر حلقے سنجیدگی سے اقدام اٹھائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree