وحدت نیوز(کھرمنگ)کھرمنگ کے دور افتادہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اور مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرنا مشن، اہالیان ترکتی کے مطالبات کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار رکن گلگت بلتستان اسمبلی و سکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کھرمنگ شیخ اکبر علی رجائی نے ترکتی کے عمائدین کی جانب سے دعوت پر ترکتی دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
رکن اسمبلی معروف عالم دین و سماجی شخصیت شیخ اکبر رجائی کے ترکتی آمد پر اہل علاقہ کے پرتپاک خیر مقدم کیا۔ ڈپٹی سکریٹری جنرل شیخ یعقوب محمدی ، صدر ٹیچر ایسوسی ایشن علی پناہ سمیت علاقے کے بزرگ رہنما اور نوجوان انکو خوشامدید کہنے کیلئے آئے۔ علاقے کی تعمیر و ترقی اور مسائل کے حوالے سے شیخ یعقوب محمدی اور سر علی پناہ نے رکن اسمبلی کو متوجہ کیا اور اہالیان علاقہ کیطرفسے قرارداد پیش کیا۔
انہوں نے اہالیان ترکتی کی جانب سے شیخ اکبر رجایی کو رکن اسمبلی کیلئےنامزدگی پر مجلس وحدت مسلمین کی بابصیرت قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے سب سے متحرک اور ہر عوامی و علاقائی ایشو پر ہمہ وقت سرگرم عمل رہنے والے عالم دین کو عوامی نمایندگی کیلئے نامزد کرکے سیاسی بصیرت، عوام دوستی اور تدبر کا ثبوت پیش کیا۔ مقررین نے توقع ظاہر کی کہ شیخ اکبر رجائی جسطرح سخت موسم کے باوجود کھرمنگ کے مختلف موضعات کا دورہ کرتے انکی آواز بنتے مسایل کے حل کیلئے کوشاں ہیں اسی طرح آئندہ بھی تمام عوامی نمائندوں کیلئے نمونہ عمل بنتے رہیں گے۔
اس دوران علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور آغا علی رضوی سمیت مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کا اہالیان ترکتی کیجانب سے شکریہ ادا کیا گیا۔ رکن اسمبلی شیخ اکبر رجائی بعد ازاں حمزی گونڈ میں حال میں وفات پانے والے حاجی حیدر کے گھر لواحقین سے تعزیت اور مرحوم کی روح کیلئے ایصال ثواب کیلئے تشریف لے گئے جہاں پر مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی اور مغفرت کیلئے دعا کی۔