وزیر زراعت جی بی کاظم میثم کی وفدکے ہمراہ وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر ضیاءالقیوم سے ملاقات

21 جنوری 2021

وحدت نیوز (اسلام آباد) رہنما مجلس وحدت مسلمین اوروزیرزراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم، ممبر رکن اسمبلی ڈاکٹر فاطمہ علی اور گلگت بلتستان کے نامور محقق، ادیب اور قلمکار محمد حسن حسرت نے وفد کے ہمراہ وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر ضیاءالقیوم سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔

وفد نے علامہ اقبال یونیورسٹی کی جانب سے گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کے لیے میٹرک پروگرام میں فیس معاف کرنے پر وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔

 نیز گلگت بلتستان میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مختلف پروگرامز بالخصوص اعلی ٰ سطحی پروگرامز اور فنی تعلیمی کورسز کو وسعت دینے کا مطالبہ کیا۔

وفد نے گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کو ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلوں میں کوٹہ مخصوص کرنے نیز ٹیسٹ اور انٹرویو سنٹرز گلگت اور سکردو میں رکھنے کا بھی مطالبہ کیا۔

 وائس چانسلر نے ان امور کوبہتر سے بہتر انداز میں حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے اور یہاں کے عوام کی پسماندگی کے پیش نظر جتنا ممکن ہو سکے تعلیمی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

 انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بہت جلد گلگت میں کیمپس کے قیام کے لیے لینڈ بریکنگ کی تقریب ہونے والی ہے اس ریجنل کیمپس کے قیام سے علاقے میں تعلیمی سہولتیں مزید بہتر انداز میں فراہم ہوں گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree