ہمیں فخر ہے کہ ہماری قیادت نے ہمیں عوامی نمائندگی کا اہل سمجھ کر رکن اسمبلی نامزد کیا، شیخ اکبر رجائی/کاظم میثم

07 دسمبر 2020

وحدت نیوز(روندو) مجلس وحدت مسلمین کے ارکان گلگت بلتستان اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی، صوبائی وزیر ذراعت محمد کاظم میثم، محترمہ ڈاکٹر فاطمہ علی تنظیمی رہنماؤں کے ہمراہ روندو پہنچ گئے۔ روندو میں مجلس وحدت مسلمین کے سابق امیدوار علامہ ڈاکٹر مشتاق حکیمی، رکن کونسل مولانا جان حیدری، صوبائی رہنماؤں حاجی زرمست خان، مولانا محمد اسحاق اور دیگر نے پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی شیخ اکبر رجائی اور صوبائی وزیر ذراعت محمد کاظم میثم نے کہا کہ سب سے اہم بات جس پر ہمیں فخر ہے وہ یہ کہ مجلس وحدت مسلمین کی بابصیرت قیادت نے عوامی نمائندگی کااہل سمجھ کر انتخاب کیا۔ اسمبلی رکنیت اور عہدہ عظیم آزمائش ہے جس میں سرخرو ہونے کیلئے دن رات محنت کیساتھ ساتھ توفیقات الہیٰ حاصل ہونے کیلئے بزرگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

اراکین اسمبلی نے کہاکہ انشاللہ قیادت اور عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے خطے اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree