گلگت بلتستان انتخابات میں شکست کا بدلہ عوامی املاک کو تباہ کر کے لیا جا رہا ہے،ترجمان ایم ڈبلیوایم الیاس صدیقی

24 نومبر 2020

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم غیر ملکی اشاروں پر گلگت بلتستان کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔انتخابات میں شکست کا بدلہ عوامی املاک کو تباہ کر کے لیا جا رہا ہے۔شکست خوردہ سیاسی جماعتیں روایتی ہتھکنڈوں پر اُتر آئی ہیں۔

اپنی شرمندگی چھپانے کے لیے شفاف انتخابی عمل پر تنقید کی جا رہی ہے۔دھاندلی کا واویلا پرانا ہتھیار ہے، عوام نے بہروپیوں کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے۔خطے میں بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، آئینی حقوق کے مخالفت عوام سے دشمنی ہے۔ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے سادہ لوح عوام کا کندھا استعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree