وحدت نیوز(سکردو)ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کی محروم و محکوم عوام کیلئے عبوری آئینی صوبے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان سے توقع کرتے ہیں کہ اس اہم اعلان پر عملدرآمد کرواتے ہوئے احساس محرومی کا خاتمہ کریں۔
مجلس وحدت مسلمین کی قیادت اس اہم فیصلے کیلئے شب و روز متحرک رہے اور الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے سب سے اہم اور اولین شرط گلگت بلتستان کو حقوق کی فراہمی رہی،انہوں نے مزید کہا کہ اس اعلان پر عملدرآمد مجلس وحدت مسلمین کے موقف کی جیت اور عوام کیلئے بہت اہم خوش خبری قرار پائیگی۔