وحدت نیوز(سکردو) مجاہد عالم دین، سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی صاحب کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے اہلیان چھومیک و چھونپہ کھور نے پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین حلقہ 1 سکردو کے متفقہ امیدوار راجہ زکریا خان مقپون صاحب کےمکمل حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ایک کارنر میٹنگ کے دوران ایم ڈبلیوایم کے سیکریٹری جنرل علامہ آغا سید علی رضوی نے پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیوایم کے متفقہ امیدوار حلقہ 1 سکردو ر اجہ زکریا خان مقپون کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم ڈبلیوایم کے تمام ورکرز اور سپوٹرز راجہ زکریا کی کامیابی کیلئے بھرپور جدوجہد کریں۔
اس موقع پرسید کے فرمان پر جان بھی قربان ہے، راجہ زکریا قدم بڑھاو ہم تمہارے ساتھ ہے کے فلک شگاف نعروں سے چھومیک گونج اٹھا اور آج اہلیان چھومیک نے راجہ زکریا خان مقپون کو اپناآئندہ کا رہنما چن لیا۔