ضلع نگر کے عوام نے ایک ذمہ دار قوم بن کر کرونا کا مقابلہ کیا اور آج نگر کرونا فری ضلع قرار پایا، ایم ڈبلیوایم رہنماشیخ نیئر عباس کی تقسیم راشن کے موقع پر گفتگو

13 مئی 2020

وحدت نیوز(گلگت) کرونا کا خاتمہ تب ممکن ہے جب لوگ ماہرین کی جانب سے دی گئی ہدایات پر من وعن عمل پیرا ہوں۔ضلع نگر کے عوام نے ایک ذمہ دار قوم بن کر کرونا کا مقابلہ کیا اور آج نگر کرونا فری ضلع قرار پایا۔ضلع گلگت اور ضلع استور میں کرونا کا پھیلائو تشویشناک ہے۔ ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نیئر عباس مصطفوی نے دنیور مچوکال میں مستحقین کو راشن تقسیم کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ استور اور گلگت میں کرونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد انتہائی تشویشناک ہے حکومت ان علاقوں میں کرونا کے پھیلائو کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کرے۔گلگت اور استور میں کرونا کا پھیلائو حکومت کی نااہلی اورعوام کا احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔عوام احتیاطی تدابیر پر عمل پیراہوکر روزگار کا حصول ممکن ہے،روزانہ اجرت پر کام کرنے والے انتہائی مشکل سے دوچار ہیں،مخیر حضرات آگے بڑھ کر مشکل کی اس گھڑی میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس وبا کا مقابلہ حکمت اور تدبیر سے کرنا ہے جس کیلئے قوم اپنے آپ کو تیار کرے۔کرونا کا وبا ایک آزمائش ہے اور اس آزمائش سے نکلنے کا واحد حل خدا و رسول کے بتائے ہوئے سنہرے اصولوں کو اپنانے میں پنہاںہے۔انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت صاحب ثروت افراد کی ذمہ داری ہے کہ کم آمادنی والے اور غریب خاندانوں کا خیال رکھیں اور اگر ہم اس مشکل گھڑی میں اپنے غریب بھائیوں کو یاد رکھیں گے تو انشا ء اللہ خداوند عالم ہمیں اس وبائی مرض سے نجات عطا کرے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree