مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، علامہ شیخ نیئرعباس

15 اپریل 2019

وحدت نیوز(گلگت)  مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔سانحہ ہزارگنجی کوئٹہ کے شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔حکومت ہزارہ کمیونٹی کے مطالبات حل کرے اور دہشت گردی کے واقعات روکنے کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنما شیخ نیئر عباس مصطفوی نے اپنے ایک بیان میں ہزار گنجی کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے پر دہشت گردوںکی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت سانحہ ہزار گنجی واقعے کو معمولی نہ سمجھے اور واقعے کے پس پردہ حقائق پر سے فوری پردہ اٹھاکر مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔دہشت گردی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں اور ہم ہر مظلوم کے حامی وناصر اور ظالم کے خلاف ہیں۔دہشت گردوں نے ملک کے ہرطبقے اور ہر مکتبہ فکر کو نشانہ بنایا ہے اور ان دہشت گردانہ واقعت کے پیچھے عالمی سامراج کا ہاتھ ہے ،حکومت اپنے دوست اور دشمن ممالک کی پہچان کرے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ،اسرائیل،انڈیا اور برطانیہ عالمی دہشت گرد ہیں جو مسلمانوں کے درمیان تفریق پیدا کرکے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کررہے ہیں۔ہمیں صیہونی عزائم اور ان کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا اور ملک میں تکفیری فکر کوپروان چڑھانے والوں کو کیفرکردار تک پہنچائے بغیر دہشت گردی کو روکنا محال ہے۔انہوں نے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی ا س گھڑی میں پوری قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree