سپیکر کی جانب سے ایم ڈبلیوایم کی ممبرجی بی اسمبلی بی بی سلیمہ کو ون بیلٹ ون روڈ اجلاس میں نظراندازکرنے پرمذمتی قرار دادپیش نہ کرنے دیناآمرانہ اقدام ہے،حاجی رضوان

20 مئی 2017

وحدت نیوز (گلگت) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کا رویہ انتہائی آمرانہ ہے، مجلس وحدت مسلمین کے رکن اسمبلی بی بی سلیمہ کو ون بیلٹ ون روڈ اجلاس میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کرنے کی مذمتی قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہ دیکر سپیکر نے اپنے عہدے کے ساتھ انصاف نہیں کیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رکن بلوچستان اسمبلی حاجی رضوان علی  نے کہا ہے کہ سپیکر غیر جانبدار ہوتا ہے لیکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کا سپیکر صرف ایک جماعت کی نمائندگی کررہا ہے اور اپنے جانبدارانہ رویے سے اسمبلی کے اندر آمریت نافذ کیا ہے اور فدامحمد ناشاد اپنے منصب کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے آزادی اظہار رائے کا احترام کرنے کی بجائے نواز شریف کے ساتھ وفاداری نبھارہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ چائنہ میں گلگت بلتستان کے حوالے سے جو معاہدے ہوئے ہیںان کے متعلق گلگت بلتستان کے عوام کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے اس لئے ان معاہدوں کی کوئی حیثیت نہیں۔نواز حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کی بدترین توہین پر اسمبلی اراکین کی خاموشی انتہائی افسوسناک امر ہے ،ایسا محسوس ہورہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے اراکین نواز شریف کے ذاتی ملازمین ہیں۔

انہوں نے صوبائی حکومت کی اس روش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سالہ ممبری کی خاطرعلاقے کے مفادات کو قربان نہ کریںاور اپنی منفعت کو پس پشت ڈال کر عوامی امنگوں کی ترجمانی کریں تو یہ عوام زندگی بھر تمہیں عزت دینگے وگرنہ آنے والی نسلوں کے درمیان تمہاری بدنامی کے تذکرے ہونگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree