ریاستی اداروں سے عوام کا اعتماد ختم ہوتا جا رہا ہے، آغا علی رضوی

02 مارچ 2017

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے ملکی مفادات کو پیش نظر رکھ کر فیصلے کرینگے تو ملک توانا اور مضبوط ہوگا۔ اگر یہی ریاستی ادارے حکمرانوں کی کرپشن چھپانے میں اپنی توانائیاں صرف کریں گے تو اس کے نتائج بھی اسی حساب سے ملیں گے۔  محکمہ پولیس کا سیاسی پریشر کے آگے جھک جانا نیک شگون نہیں۔ حکمرانوں سے تو عوام پہلے ہی مایوس ہو چکے تھے، لیکن اب ریاستی اداروں سے بھی عوام کا اعتماد ختم ہوتا جا رہا ہے۔ محکمہ پولیس میں جس طریقے سے کھلم کھلا دھاندلی کی گئی ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ اس سے قبل محکمہ صحت کی خالی اسامیوں پر ہاتھ صاف کیا گیا۔ سب کچھ عیاں ہونے کے بعد بھی ریاستی ادارے خاموش تماشائی بنے رہے اور کرپٹ حکمرانوں کا کوئی احتساب نہ ہوا۔

آغا علی رضوی نے کہا کہ یہ کیسی فورس ہے جو لیگی کارکنوں کے آگے بے بس نظر آرہی ہے۔ ایسی فورس جو اپنے ایمان کی حفاظت نہ کرسکتی ہو اس سے کیا توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ پولیس فورس کی قیادت نے نااہل حکمرانوں کے ناجائز خواہشات کے آگے گٹھنے ٹیک کر اپنے وقار کا سودا کیا ہے۔ فورس کو اپنا وقار بلند رکھنا چاہئے بصورت دیگر عوام کا اعتماد ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم فورس کمانڈر جی بی سے اپیک کرتے ہیں کہ وہ محروم اور مستضعف عوام کو حق دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ہم عدلیہ کے اعلٰی ججوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ حکومت کے غیرقانونی اقدامات کے خلاف سوموٹو ایکشن لیکر انصاف کے تقاضے پورے کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree