پولیس فورس میں غیر قانونی بھرتیوں پرمقتدر حلقوں کی خاموشی معنی خیز ہے ایسا لگ رہا جیسے انہیں سانپ سونگھ گیا ہے، عارف قنبری

02 مارچ 2017

وحدت نیوز(گلگت) پولیس فورس میں غیر قانونی بھرتیوں پر کوئی ریاستی ادارہ ایکشن لینے کیلئے تیار نہیں۔مقتدر حلقوں کی خاموشی معنی خیز ہے ایسا لگ رہا جیسے انہیں سانپ سونگھ گیا ہے۔کوئی تو ہمیں بتائے کہ آخر ہم انصاف کیلئے کس کا دروازہ کھٹکھٹائیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت  بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عارف حسین قنبری نے کہا ہے محکمہ صحت اور پولیس فورس میں بھرتیوں کیلئے میرٹ کو پائمال کرتے ہوئے کھلم کھلا قانون کی دھجیاں بکھیر دی گئی لیکن ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔نہایت ہی افسوس کا مقام ہے کہ قانون کے محافظ ہی قانون کو پامال کررہے ہیںاورحکومت علاقے میں ایسے حالات پیدا کررہی ہے کہ عوام اپنے حقوق کیلئے قانون توڑ ڈالیں۔انصاف کے حصول کے سارے دروازے بند ہوجائیں تو پھر یہی سے بغاوتیں جنم لیتی ہیں۔عوام اپنے حقوق کیلئے سڑکوں کو بلاک کریں تو حکومت سی پیک کے خلاف سازش قرار دیکر اے ٹی اے کے تحت مقدمات درج کرلیتی ہے جبکہ یہاں ایسے افراد کو پولیس فورس میں بھرتی کیا گیا ہے جن کا نام شیڈول فور میں موجود ہے۔نواز لیگ نے کرپشن کی دوڑ میں پیپلز پارٹی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ،نیب اور ایف آئی اے نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے جس سے ریاستی اداروں کے متعلق شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیںاور جب ایک مرتبہ عوام کا اعتماد ریاستی اداروں سے اٹھ جائیگا تو اسے بحال کرنا مشکل ہوجاتا ہے اور علاقے میں افراتفری کا راج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ قبل اس کے کہ پانی سرسے گزر جائے حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف ایکشن لینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ لیگی حکومت جوش کی بجائے ہوش سے کام لے اور اپنے ماسبق حکومت  سے عبرت حاصل کرے کہ کس طرح پورے گلگت بلتستان میں ان کا صفایا ہوگیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree