دیامرہیڈ کوارٹر کا تعین ایک حساس مسئلہ ہے دونوں ضلعوں کے عوام کے سہولت کو پیش نظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے، علامہ بلال ثمائری

05 جنوری 2015

وحدت نیوز (گلگت) ڈویژنل ہیڈ کوارٹر دیامر کا تعین ایک حساس مسئلہ ہے دونوں ضلعوں کے عوام کے سہولت کو پیش نظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے صرف کسی ایک ضلعے کے مفاد کو پیش نظر نہ رکھا جائے ۔حکومت کسی دیاؤ میں آئے بغیر زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ہیڈ کوارٹر کیلئے مناسب جگہ تلاش کرے۔

 

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن کے سیکرٹری جنرل شیخ محمد بلال سمائری نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کو چلاس منتقل کرنے کی صورت میں ضلع استور کے غریب عوام کا مالی استحصال ہوگا اور استور کے دور دراز کے علاقوں کے عوام کو اپنے مسائل کے حل کیلئے شدید مشکلات درپیش ہونگی۔انہوں نے کہ ضلع استور پہلے سے پسماندہ علاقہ ہے جہاں کے عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور اب ضلعی ہیڈ کوارٹر کو چلاس منتقل کرنے کی صورت میں ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ دونوں اضلاع کے عوام کو اعتماد میں لیکر ہیڈ کوارٹر کسی ایسی جگہ منتقل کیا جائے جہاں تک رسائی کیلئے دونوں اضلاع کے عوام آسانی کے ساتھ سفری اخراجات برداشت کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع استور کے عوام کے تحفظات کو دور نہ کیا گیا تو مستقبل میں دونوں اضلاع کے عوام کے دلوں میں ایک دوسروں کیلئے کدورت اور عناد پروان چڑھنے کا اندیشہ ہے لہٰذا کسی بھی فیصلے تک پہنچنے سے پہلے دونوں اضلاع کے عوام کو اعتماد میں لیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree