عالم اسلام کو درپیش تمام مسائل کا حل سیرت طیبہ میں مضمر ہے، آغا علی رضوی

05 جنوری 2015

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ ملک بھر کی طرح بلتستان بھر میں یوم ولادت باسعادت رسول اکرم کو نہایت تزک و احتشام کیساتھ منایا جائے گا اور ہفتہ وحدت بلتستان میں امن ، محبت ،بھائی چارگی کا مکمل آئینہ دار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حضور ختمی مرتبت کی ذات اقدس امت مسلمہ کے لیے شمع ہدایت اور مرکز اتحاد ووحدت ہے۔ عالم اسلام کو درپیش تمام مسائل کا حل اس چیز میں پوشیدہ ہے کہ امت مسلمہ حضور پاک کی سیرت طیبہ پر گامزن ہو اور انکی تعلیمات کی روشنی میں اپنی نجی معاملات سے لے کر خارجہ پالیسیوں کو وضع کریں۔عالم اسلام کو درپیش مشکلا ت اور پریشانیوں کا اصل سبب حضور پاک کی سیرت طیبہ کو پس پشت ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام محمدی کی تعلیمات پر عمل پیر اہوجائے تو جہاں تمام اسلامی ممالک کامیابی و کامرانی سے سرفراز ہو سکتے ہیں وہاں دنیا امن و محبت کاگہوارہ بن سکتا ہے۔ عالم اسلام کو اسلام محمدی کی طرف پلٹ آنے کی ضرورت ہے جو کہ تمام تر کامیابیوں کا ضامن ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree