وحدت نیوز (کوئٹہ) جسٹس آصف سعید کھوسہ کو سپریم کورٹ کا نیا چیف جسٹس بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں،مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل کربلائی رجب علی ڈپٹی سیکریٹری جنرل کامران حسین ہزارہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ کوئٹہ واٹرسپلائی پروجیکٹ کی ناکامی کے حوالے سے آڈیٹر جنرل کی آڈٹ رپورٹ چونکا دینے والی ہے۔ کوئٹہ شہر کے عوام جو کئی سالوں سے شدید قلت آب کے مسئلے سے دوچار ہے اور ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہے اور اپنی ضروریات زندگی کیلئے ہزاروں روپیوں کے عوض پانی خریدنے پر مجبور ہے لیکن ستم بالائے ستم کہ اُس وقت کے نام نہاد عوامی نمائندے جوآج بھی اسمبلی میں بیٹھ کر لوگوں کو کرپشن پر لیکچر دیتے نہیں تھکتے اپنے دور اقتدارمیں پانی کے مسئلے کے حل کیلئے جاری کردہ فنڈ کو بد ترین کرپشن کی نظر کرکے ناصرف اپنی جیبیں بھری بلکہ اُس سے بڑھ کر ٹینکر مافیا کی شکل اختیار کرکیعوام کے جیبوں تک کو نہیں بخشاگیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم کئی سالوں سے اس مسئلے پر حکومت اور اداروں کی توجہ مبذول کراتے رہے ہیں کہ مشرف دور میں قلت آب کے مسئلے کے حل کیلئے جاری کردہ فنڈز میں بد ترین بد عنوانی ہوئی ہے اور عوامی پیسوں سے نا صرف کوئٹہ بلکہ بیرون ملک بڑی بڑی جائیدادیں بنائی گئی ہیں اور آج آڈیٹر جنرل کی رپورٹ سے ساری باتیں کل کر سامنے آگئی ہیں۔
بیان میں نیب اور عدالت سے بھر پور تقاضا کیاگیا ہے صوبہ بلوچستان اور کوئٹہ شہر جو بڑی تیزی سے قحط سالی کی طرف بڑھ رہا ہے پر رحم کرتے ہوئے عوامی مفاد کے اس مسئلے پر آڈیٹر جنرل کے رپورٹ کی روشنی میں بد عنوانی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیں اور عوام کی لوٹی ہوئی پیسوں کی مکمل ریکوری کرکے ان پیسوں سے کوئٹہ شہر کے پانی کے مسئلے کو حل کیا جائیں۔