چیف جسٹس اور آرمی چیف کوئٹہ میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا فوری نوٹس لیں ، علامہ برکت مطہری

23 اپریل 2018

وحدت نیوز (کوئٹہ)  حکومت اور سکیورٹی ادارےکوئٹہ میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کیلئے موثر کرداراداکرے،تکفیری دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جلد کرفتار کرکے کیفرکردارتک پہنچایاجائے، کوئٹہ میں دن دھاڑے علی رضا اور سید زمان کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری نے صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔

انہوںنے کہاکہ ایک عالمی ایجنڈے کے تحت بھارت، امریکہ اور بعض خلیجی ریاستیں بلوچستان کے امن وامان کو تہس نہس کرنے کے درپہ ہیں، کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ شہریوں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف ملک دشمن قوتوں کی ایک مذموم سازش ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ وفاقی وصوبائی حکومت، چیف جسٹس آف پاکستان ، چیف آف آرمی اسٹاف، حساس سکیورٹی ادارے فوری طور پر بلوچستان میں قیام امن اور کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ شہریوں کے قتل عام کا نوٹس لیں اور اس کے تدارک کیلئے عملی اقدامات بروئے کار لائیں ۔

علامہ برکت مطہری نے شہید علی رضا اورشہید سید زمان کے بہیمانہ قتل پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے، انہوں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اور شہداءکے پسماندگان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایم ڈبلیوایم دکھ کی اس گھڑی میں آپ مظلومین کے ساتھ ہے اور قاتلوں کو انصاف کے کٹھرے تک آنے میں آپ کے شانہ بشانہ رہے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree