کو ئٹہ شہر میں ٹارگیٹ کلنگ کی نئی لہر باعث تشویش ہے،سیکورٹی ادارے اپنا کردار ادا کریں، رجب علی کربلائی

23 اپریل 2018

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل رجب علی کربلائی نے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے ڈیٹی سیکورٹی انچارج کے اوپر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد شہر میں دھندناتے  پھر رہے ہیں اور معصوم شہریوں کو اپنی وحشیانہ کاروائیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والے اور ان کی سرپرستی کرنے والے عناصر معاشرے میں دہشت گردی پھیلانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔دہشت گرد کھلے عام اپنی کاروائیاں کرکے بہ آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں، جو باعث تشویش ہے اور اس کی وجہ سے عوام شدید عدم تحفظ کا شکار ہے۔عوام کی احساس عدم تحفظ کو دور کرنے کے لئے سیکیورٹی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا پڑیگا۔بیان کے آخر میں کوئٹہ میں ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات کے پیچھے دہشت گرد عناصر اور ان کے پشت پناہوں کے خلاف بھر پور کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree