پی ٹی سی ایل سے بدعنوان افسران کا صفایاوقت کی اہم ضرورت ہے، کونسلرکربلائی رجب علی

29 نومبر 2016

وحدت نیوز (کوئٹہ) پی ٹی سی ایل پاکستان کا ایک فعال ادارہ جو عوام الناس کو سہولیات فراہم کرتا آرہا تھا اب سہولیات کے بجائے لوگوں کو عذاب دلانے میں مصروف نظر آتا ہے، بعض کرپٹ عناصر کی بدولت پی ٹی سی ایل کی کارکردگی میں نمایا خرابیاں نظر آنے لگی ہیں اور یوں لگتا ہے کہ اعلیٰ عہدیداران ان چھوٹی چھوٹی باتوں کو نظر انداز کررہے ہیں جو بڑے مسائل اور کرپشن کا سبب بن رہی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری روابط اور کونسلر کربلائی رجب علی  نے پی ٹی سی ایل کی موجودہ اسٹاف میں سے بعض عناصر کی جانب سے جاری کرپشن کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے کنیکشن کیلئے جب عوام درخواست دیتے ہیں تو انہیں کمپنی کے نمائندے استعمال شدہ، ناکارہ اور پرانے سیٹ و ڈوائس فراہم کرتے ہیں جبکہ عوام کو نئے ڈوائس ملنے چاہئے اور چند مہینوں بعد ان استعمال شدہ اور ناقص ڈوائس کے مکمل خراب ہونے پر کمپنی کے نمائندے عوام سے دوگناہ پیسہ مانگتے ہیں اور دوگنی قیمت پر دوبارہ انہیں ڈوائس دیا جاتا ہے۔ کربلائی عباس علی نے کہاہے کہ جی ایم پی ٹی سی ایل لاعلمی کے دائرے سے نکل کر کمپنی کے نمائندوں کی جانب سے جاری کرپشن کا نوٹس لے۔ پرانے اورناکارہ ڈوائسوں کوان افراد کیلئے بھیجا جارہا ہے جو درخواست جمع کراتے ہیں اور نئے سیٹوں اور ڈوائسوں کو بعض کرپٹ عناصر اپنے ذاتی کمائی کے لئے فروخت کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاروں اطراف سے مختلف ادارے عوام الناس کو تنگ کرتے نظر آتے ہیں اور عوام کو انکے حقوق سے ہمیشہ محروم رکھا جاتا ہے ہمیں اگر ملک کو ترقی کی راہ میں گامزن کرنا ہے تو ہر طرح کے کرپشن اور بدعنوانی سے پاک ہوکر قوم کی خدمت کا عزم کرنا ہوگا۔ بیان کے آخر میں انہوں نے کہا کہ اگر جی ایم پی ٹی سی ایل نے خود اس بات کا نوٹس نہیں لیا اور کرپشن کا یہ سلسلہ نہیں رکھا تو عوام کو مجبوراً سڑکوں پر نکلنا پڑے گا اور اس وقت احتجاجوں کے ذمہ دار خود جی ایم پی ٹی سی ایل ہونگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree