جامعتہ القائم ٹیکسلا میں شہید علامہ عرفانی کے ایصال ثواب کیلئے مجلس عزا و قل خوانی، علامہ سبطین حسینی کا خطاب

02 دسمبر 2014

وحدت نیوز (ٹیکسلا) شہید علامہ شیخ نوازعرفانی نے سترہ سال پاراچنار کی خدمت کی، اور امتحان کے وقت بھی وہ خود میدان ثابت میں قدم رہے، ان کی شہادت اہل کرم و پاراچنار کے لئے باالخصوص اور اہل پاکستان کے مومنین کے لئے باالعموم ایک بہت بڑا نقصان ہے، ایسے موقع پر صبر کا دامن ہمیں ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، اور دشمن کے عزائم کا تدارک کرتے ہوئے ملک و قوم کو وحدت کی لڑی میں پرونا چاہیے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسین الحسینی نے شہید عرفانی کی شہادت کے سلسلہ میں منعقدہ مجلس عزا و قل خوانی سے خطاب میں کیا۔ شہید عرفانی کے ایصال ثواب کے لئے جامعۃ القائم (عجل)، ٹیکسلا میں منعقدہ مجلس میں اس موقع پر علامہ سید مہدی شیرازی(کوہاٹ) اور علامہ تجمل حسینی بھی موجود تھے۔کرم اور اورکزئی کے مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree