ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام شہدائے سانحہ شکاپورکی ساتویں برسی پر خانپور سے شکاپور15کلومیٹر طویل پیدل مارچ

31 جنوری 2022

وحدت نیوز(خانپور)شہدائے شکارپور کی ساتویں برسی کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم خانپور کے زیراہتمام خانپور سے شکارپور 15 کلوميٹر پیدل مارچ شروع ہوا۔ خانپور میں ًپیدل مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان اور وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی اور مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے سیکرٹری جنرل اصغر علی سیٹھار نے کہا کہ سانحہ نماز جمعہ جامع مسجد سیدالشہداء کے 65 مظلوم شہداء کا پاکیزہ لہو ملت کی بیداری کا باعث بنا۔ اسلام دشمن دہشت گردوں نے اللہ کے گھر مسجد میں حالت نماز اور سجدے میں جنہيں بے جرم و خطاب قتل کیا وہ آج بھی زندہ ہیں۔ سات سال کا طویل عرصہ گذر جانے کے باوجود ان شہداء کی یاد فکر اور پیغام آج بھی زندہ ہے۔

انہوں نے کہا سات سال گذر گئے ہمیں انصاف نہیں ملا۔ وارثان شہداء آج بھی ریاستی اداروں سے سوال پوچھتے ہیں ہمیں کب انصاف ملے گا۔ ملک کی اعلی عدالتیں کب مجرموں کو تختہ دار پر لٹکائیں گی۔حکمران بتائیں دھشت گردوں کو عام معافی دینے کا کیا نتیجہ نکلا؟انہوں نے کہا کہ سندہ حکومت وارثان شہداء سے کیے گئے اپنے معاہدے کی پاسداری کرے۔ 21 نکاتی معاہدے صوبے میں امن کی ضمانت ہے۔ وارثان شہداء نے شہداء کے ساتھ جو عہد کیا تھا اسے نبھائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree