میر پور خاص،ایم ڈبلیوایم رہنما بشیر شاہ پر 60روز کیلئے نظربندی اور تقریر پر پابندی لگا دی گئی

02 اکتوبر 2017

وحدت نیوز(میرپورخاص) ڈگری مرکزی امام بارگاہ باب العلم سرپرست اعلیٰ  اور مجلس وحدت مسلمین کے ڈویژنل عزاداری سیل کے چیئرمین ، ضلعی سیکریٹری جنرل سید بشیر شاہ نقوی پر کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کی ایماءپرسندھ حکومت کی جانب سے ضلع میں60روز کیلئے نظربندی اور تقریر پر پابندی لگا دی گئی  اور عشرہ محرم الحرام کی مجالس سے خطاب پر علامہ رفاقت حسین نقوی پر پورے ڈویژن میرپورخاص میں پابندی لگائی گئی، ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی نے  سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے فیصلے پر پرزور مزمت کرتے ہوئے کہا کہ بشیر شاہ نقوی اتحاد بین المسلمین کی داعی ہیں جن پر بلاجواز پابندی افسوس ناک ہے، سندھ حکومت اپنا یہ فیصلہ فوری طور پر واپس لے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree