فخر ملت جعفریہ سندھ ، مجاہد ومبارز رہنما مجلس وحدت مسلمین یعقوب حسینی کی نماز جنازہ ادا، شیعہ سنی علماءوعوام کی بھرپورشرکت

08 فروری 2022

وحدت نیوز(ماتلی) فخر ملت جعفریہ سندھ ، مجاہد ومبارز رہنما مجلس وحدت مسلمین یعقوب حسینی ابن خیر محمد کی نماز جنازہ ہائی سکول گراونڈنمبر1 ماتلی میں ادا کردی گئی ۔

پہلی نماز جنازہ اہل سنت عالم دین مولانا نور محمد جبکہ دوسری نمازجنازہ ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی کی زیر اقتداء ادا کردی گئی۔

 نماز جنازہ میں پسماندگان سمیت مختلف شہروں سے تشریف لانے والے شیعہ سنی علمائے کرام، اکابرین و دانشورحضرات ، ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں، سیاسی وسماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنےوالے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

بعد ازاں مرحوم یعقوب حسینی کے جسد خاکی کو ایک بڑےجلوس کی شکل میں ان کی آخری آرمگاہ تک لیجایا گیا جہاں آہوں اور سسکیوں میں انہیں سپرد لحد کیا گیا، مرحوم کا سوئم 10 فروری بروز جمعرات بعد نمازظہرین مرکزی امام بارگاہ معصومینؑ کاپڑ شیدی محلہ (ماتلی)میں منعقد ہوگا مجلس سوئم سے سربراہ ایم ڈبلیوایم قائد وحدت ناصرملت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ خطاب فرمائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree