شہید مظفر کرمانی پاکستان میں مظلومین جہاں کے مدافع تھے، علامہ صادق جعفری

08 فروری 2022

وحدت نیوز (کراچی) شہید مظفر کرمانی اور شہید نظیر عباس کی 21ویں برسی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے شہید کے رفقاء کے ہمراہ ان کے مرقد پر حاضری دی اور ان کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر علامہ صادق جعفری نے شہید کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہید مظفر کرمانی نے پاکستان میں اللہ کی آواز کو بلند کیا، وہ پاکستان میں مظلومین جہاں کے مدافع تھے، شہید نے عزاداری کے فروغ کے لئے بے پناہ خدمات انجام دیں۔

علامہ صادق جعفری نے مزید کہا کہ شہید مظفر کرمانی قدس کی آزادی کیلئے کراچی میں آواز بلند کرنے والے اولین افراد میں سے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ خدا شہداء کے نام کو ہمیشہ زندہ رکھتا ہے، خدا کے ہاں شہید کا مرتبہ اس قدر بلند ہوتا ہے کہ وہ آرزو کرتا ہے کہ مجھے پھر سے دنیا میں بھیجا جائے اور میں پھر سے شہید ہوجاؤں۔ اس موقع پر منقبت خواں بیرسٹر مرتضیٰ اور اعجاز علی لاڑک نے نوحہ خوانی کی۔ اس موقع پر شہید مظفر کرمانی کے بیٹے محمد تصدق اور شہید نظیر عباس کے بھائی بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree