ایم ڈبلیوایم کراچی کے تحت مچھ میں شیعہ ہزارہ مزدوروں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف احتجاجی ریلی

03 جنوری 2021

وحدت نیوز (کراچی) بلوچستان میں شیعہ ہزارہ قبائل کے متعدد افراد کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ تکفیری دہشت گردوں نے بے گناہ محنت کشوں کے ساتھ خون کی ہولی کھیل کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک بار پھر للکارا ہے۔وطن عزیز میں دہشت گردانہ کارروائیوں کا سب سے زیادہ شکار اہل تشیع ہوئے ہیں۔مذہبی منافرت کا پرچار ہو یا شدت پسندی کی لہر آخر ہمیں ہی کیوں آسان ہدف سمجھا جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی نے کراچی نما ئش چورنگی پر بلوچستان میں شیعہ ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کے سفاقانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کیا۔اس موقع علامہ مرزا یوسف حسین، علی حسین نقوی، علامہ صادق جعفری،علامہ اظہر نقوی،علامہ مبشر حسن،میر تقی ظفر،رضی حیدراور دیگر موجودتھے۔

 انہوں نے کہا کہ اس ملک کے قیام، تعمیر وترقی اور امن و امان کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں ہم نے دی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جیتی ہوئی جنگ کو شکست میں بدلنے نہیں دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں را سمیت دیگر ملک دشمنوں کے آلہ کار موجود ہیں جن کا مقصد داخلی امن کو تباہ کر کے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانا ہے۔ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہو گی۔قومی سلامتی کے ذمہ دار ادارے کالعدم جماعتوں سمیت ان شخصیات کے خلاف بھرپور کارروائی کریں جو نفرت و تفرقہ کا بیج بو کر ملک یا مختلف مسالک کے خلاف نوجوانوں کی ذہن سازی میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم ماضی کی طرح آج بھی متحد ہے۔حکومت کو ملک دشمنوں کی بیخ کنی کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل ہو سکیں۔

رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کیا جائے۔ وفاقی و صوبائی حکومت سے واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کی جلد از جلد گرفتاری اور سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree