شہدائے وحدت کی یاد ان کی راہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے، علی حسین نقوی

29 دسمبر 2020

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے شہدائے وحدت کراچی کی ساتویں برسی کے موقع پر میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہاکہ شہدائے وحدت کی یاد ان کی راہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے، شہید صفدر عباس، شہید عالم ہزارہ، شہید علی شاہ ،شہید علامہ دیدارجلبانی ، شہید سرفراز بنگش ودیگر ساتھی شہداءعظیم مکتب کے عظیم مقصد کے شہید ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایم ڈبلیوایم کی بنیاد یں شہداءکے پاکیزہ خون سے سیراب ہوئی ہیں ،شہر قائد میں خوف اور ظلم کی زنجیروں کو توڑنے کیلئے ایم ڈبلیوایم نے بڑی قربیاں دیں ہیں، سید الشہداء امام حسین ؑ کے پیروکار ہر دور کے یزیدوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے ،انہوں نے مزید کہاکہ افسوس ناک بات یہ ہےکہ دیگر سانحات اور واقعات کی طرح شہدائے وحدت کراچی کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد بھی آج تک قانون کی گرفت سےآزاد ہیں ۔

انہوں نے سندھ حکومت، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سےمطالبہ کیا کہ شہدائے وحدت کراچی کی ٹارگٹ کلنک کے کیس کو ری اوپن کیا جائے اور قاتلوں کو گرفتار کرکے فوری تختہ دار پر لٹکایا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree