مجلس وحدت مسلمین کی قیادت پر اعتمادکااظہار، ملیر کے درجنوں بزرگوں اور جوانوں کی ایم ڈبلیوایم میں شمولیت

06 جولائی 2020

وحدت نیوز(کراچی) جعفرطیارسوسائٹی، غازی ٹاؤن ، عمار یاسر اور دیگر علاقوں سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 2درجن سے زائدمعزز بزرگان اور جوانوں نے ایم ڈبلیوایم کی قیادت پر بھرپوراعتماد کا اظہار کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

 ضلعی سیکریٹریٹ میں ایس اوپی کے مطابق منعقدہ سادہ سی تقریب میں تمام نئے شامل ہونے والے اراکین کو پھولوں کے ہار پہنچاکر خوش آمدید کہا گیا۔ضلعی سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے ایم ڈبلیوایم کے الہیٰ کاروان میں شامل ہونے والے تمام نئے اراکین سے حلف لیا۔

ایم ڈبلیوایم میں باقائدہ شمولیت کا اعلان کرنے والوں میں محمد اسماعیل،سید ابوالحسن نقوی،حسن زیدی،حسین،مزمل مرزا،تجمل مرزا،طاہر مرزا،شعیب حسن،علی رضا،ظفر مہدی،محمد علی،حسین رضا،علی،محسن،زین علی،شجاعت علی،وجاہت علی،قمر زیدی،شعیب حسن،محمد کامران،حسنین باقری،محمد رضا،ذوالفقار رضوی ، ظہیرعباس ، فرازعباس شامل ہیں ۔ اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری میرتقی علی ظفر ، سید عارف رضا زیدی، علی احمر زیدی ، ضلعی کابینہ اور جعفرطیار یونٹ کے اراکین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

قبل ازیں ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشرحسن اور ضلعی سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے تعرفی نشست سے خطاب کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری میرتقی علی ظفر ، سید عارف رضا زیدی، علی احمر زیدی ، ضلعی کابینہ اور جعفرطیار یونٹ کے اراکین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree