بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کراچی کے شہریوں پر پیٹرول کے بعد بجلی بم گرانے کے مترادف ہے، علامہ باقرزیدی

04 جولائی 2020

وحدت نیوز(کراچی) نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کراچی کے شہریوں پر ظلم ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام مذید مشکلات کا شکار ہوں گے۔کے الیکٹرک کی من مانیوں کے پیچھے وفاقی و صوبائی حکومتوں کا گٹھ جوڑ شامل ہے۔کے الیکٹرک کا ادارہ پرائیوٹ ہونے کے بعد اربوں ڈالر سالانہ کما رہاہے جو غریب عوام کی جیبوں سے چوری کیا جاتا ہے،بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کراچی کے شہریوں پر پیٹرول کے بعد بجلی بم گرانے کے مترادف ہے، ان خیالا ت کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے صوبائی سکر ٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے وحدت ہاؤس سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ۔

ان کا کہناتھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مزیداضافہ کو مسترد کرتے ہیں، معاشی حب کراچی بحرانوں کی زد پر ہے شہر کی عوام ہر ماہ ایک نئے بحران کا سامنا کر تے ہیں،پانی و بجلی بندش،پیٹرول بحران کی شکار عوام اب مذید مشکلات جھیلے گی ساتھ ہی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کی کمرتوڑ دے گا۔ حکمران خوف خدا کریں شہر مختلف علاقوں میں اب بھی بے انتہا لو ڈشیڈنگ کے با وجود عوام پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر بجلی بم گرا یا جا رہا ہے جو ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا۔حکومت بجلی،پیٹرول کی قیمتوں اضافہ کو فوری واپس لے مزید بجلی کے نرخوں میں کمی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے مہنگائی بڑھنے کا جو لامتناہی تسلسل جاری ہے اس کی وجہ سے روزمرہ استعمال کی ہر چیز خوفناک حد تک مہنگی ہوچکی ہے اور غریب آدمی دو وقت کی روٹی کے حصول کے لئے ناجائز ذرائع اختیار کرنے پر مجبور ہے، وزیر اعظم سمیت تمام وزراء کے معاشی بہتری کے تمام تر دعوے طفل تسلی کے سوا کچھ نہیں۔

علامہ باقر زیدی نے کہا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مزید ٹیکس کے پیئے میں کچل دیا ہے۔تنخواہ دار طبقہ پر بھاری ٹیکسس لگانا،بجلی،گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران اپنے عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree