مذہبی منافرت پھیلانے والے امت اخبار کا ایم ڈبلیوایم کو دہشت گردوں کی صفت میں کھڑاکرنا من گھڑت الزام ہے،علامہ مختارامامی

12 فروری 2016

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بے گناہ افراد کو گرفتار کرکے ان پر جھوٹے مقدمات قائم کرنے کے بجائے کالعدم جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں، ایم ڈبلیو ایم ملک میں مذہبی اتحاد و وحدت کا عملی نمونہ ہے ، سندھ حکومت کے بعض وزراء کی سرپرستی میں کالعدم دہشتگردوں کی فعالیت کراچی آپریشن پر سوالیہ نشان ہے ۔شہر قائد بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں گرفتارکئے جانے والے شیعہ نوجوانوں کو جرائم پیشہ اور ظاہر کر کے ایم ڈبلیو ایم سے جوڑنے کی مذمت کرتے ہیں،ایم ڈبلیو ایم کے نام کو دہشتگردوں کے ساتھ شامل کرنا قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس میں شامل کالی بھڑوں کی مضموم سازش ہے،مذہبی منافرت پھیلانے والے امت اخبار کا ایم ڈبلیوایم کو دہشت گردوں کی صفت میں کھڑاکرنا من گھڑت الزام ہے۔

 وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے بیان میں علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ ملت جعفریہ اس ملک میں بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں ،ملک میں بسنے والے شیعہ سنی عوام جانتے ہیں کہ پاک افواج ،رینجرز ،پولیس ،سانحہ نشتر پارک، ملک بھر میں سانحہ عاشوہ ،سانحہ اربعین،رحمان شاہ بابا،سانحہ داتا دربار ،درگاہ حاجن شاہ ،عبد اللہ شاہ غازی سمیت ملک بھر میں موجود اولیاء اللہ کے مزارات اورسانحہ پشاورآرمی پبلک اسکول کے معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بناے والے دہشتگرد کالعدم جماعتوں اور ان کے پروڈکشن ہاؤس تکفیری مدارس کے تربیت یافتہ ہیں جن کے سینکڑوں جرائم اس ملک میں بسنے والے عوام اور ریاستی اداروں سے ڈھکے چھپے نہیں، اب یہ عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کی ملک میں جڑوں کو مضبوط کرنے میں مدد کر رہے ہیں ۔ انہوں نے شہر قائد سے شائع ہونے والے زرائع ابلاغ کے چند اخبارات میں جرائم میں ملوث افراد کا نام ایم ڈبلیو ایم سے جوڑنے کی ترید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں و کارکنان کے خلاف آج تک کوئی دہشتگردی کا مقدمہ قائم نہیں ایم ڈبلیو ایم کا میڈیا ٹرائل آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے ،مجلس وحدت مسلمین پر امن و محب وطن سیاسی جماعت ہے، فرقہ واریت اور مذہبی جنونیت کے خلاف اتحاد و وحدت کے مثالی کام کئے ہیں، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم مذہبی جماعت کے خلاف فوری کاروائی کرے، شہر قائد دہشتگردی کے واقعات بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم جماعتوں کے ملزمان کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں اور جلد از جلد ان دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکا یا جائے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree