سانحہ شکارپورکے ٹنڈومحمد خان سے گرفتار ماسٹر مائنڈ کے سہولت کاروں کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے،محب علی بھٹو

18 اپریل 2016

وحدت نیوز (ٹنڈومحمدخان) سانحہ شکارپورمیں ملوث دہشتگرد ماسٹرمائنڈحماد معاویہ کی ٹنڈومحمد خان سے گرفتاری کے بعدمجلس وحدت مسلمین کے تحت دہشت گردوں کے سہولت کارو ں کے خلاف آپریشن کی حمایت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ، احتجاجی ریلی جامع مسجد علی ؑ سے نکالی گئی جو کہ  تین بتی چوک پہنچ کے اختتام پذیر ہوئی،جس کی قیادت ضلعی سیکریٹری جنرل محب علی بھٹو نے  کی جبکہ مولانامحمد بخش غدیری نے شرکائے احتجاج سے خطاب کیا، اس موقع پر خطیب جامع مسجد مولانا امیر حسین رحمانی سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، مقررین نے کہا کہ سانحہ شکار پورکے ماسٹر مائنڈ کا ٹنڈومحمد خان سے گرفتار ہونا باعث تشویش ہے، اس سفاک دہشت گرد کی ٹنڈومحمد خان سے گرفتاری علاقائی امن کیلئے خطر ہے، حماد معاویہ کے سہولت کاروں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہ ہونا شکوک وشبہات کو جنم دے رہی ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے اس خطرناک دہشت گرد کے سہولت کاروں کو بھی جلد اس جلد کیفرکردار تک پہنچائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree