وحدت نیوز (بدین) سانحہ جامع مسجد امامیہ پشاورمیں شہید ہونے والےڈاکٹر علی رضا خوجہ کی پہلی برسی کا اجتماع خوجہ جماعت اور مجلس وحدت مسلمین ضلع بدین کے تحت خوجہ شیعہ اثناعشری امام بارگاہ میں منعقد ہوا، جس میں شہید کے اہل خانہ سمیت علاقہ عوام اور علماءکرام نے بڑی تعدادمیں شرکت کی، تعزیتی اجتماع سے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختارامامی، علامہ مقصودڈومکی ، علامہ نشان حیدر ساجدی، علامہ نادرشاہ، ندیم جعفری ودیگر نے خطاب کیااور فلسفہ شہادت اور شہداء کے اوصاف پر تفصیلی روشنی ڈالی، بعد ازاں ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں نے شہید ڈاکٹر علی رضاکے مزارپر حاضری دی اور نوحہ خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔