وحدت نیوز(ٹیکسلا) اب وقت آگیا ہے کہ اس سوچ کو میدان میں آنے کا موقع دیا جائے جو شہیدوں کے مشن کو لے کر ملکی سیاست کا رخ بدل دے، اسلامی جمہوریہ پاکستان شریعت اسلامی کے بغیر کبھی بحرانوں سے نکل ہی نہیں سکتا، مجلس وحدت مسلمین صحیح معنوں میں ملک و قوم کی باگ ڈور سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے، گلگت بلتستان کے الیکشن میں انشاء اللہ تعالیٰ مجلس وحدت المسلمین ہی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ٹیکسلا کے جنرل سیکرٹری سید بیدار حسین شاہ نے میڈیا کو جاری کئے گئے ایک تحریری بیان میں کیا، سید بیدار حسین شاہ نے کہا کہ کربلا کے مشن کو لے کر چلنے والی جماعت نے ملکی سیاست میں قدم رکھا ہے، گلگت بلتستان کے الیکشن جیت کر پورے ملک میں اپنی سیاسی قوت دکھائے گی اب ہر باشعور انسان وحدت مسلمین کا ووٹر ہو گا تنظیم کے نام سے ہی ظاہر ہے کہ اس کا مقصد امت مسلمہ میں اتحاد پیدا کر کے قوم کو مضبوط بنانا ہے اور جب کوئی قوم مضبوط ہوتی ہے تو اس کا ملک دنیا کی کسی بھی قوت کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو جاتا ہے ایران کی مثال سب کے سامنے ہے جبکہ ہم مجلس وحدت مسلمین اس قوم کو انشاء اللہ نفرتوں اور فرقہ واریت کی جنگ سے نکال کر ایک مضبوط و باشعور پاکستانی قوم بنائیں گے، یاد رکھیں گلگت بلتستان کے الیکشن میں ہمارا انتخابی نشان خیمہ ہے۔