وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسد ی کی چیئرمین عزادار سیل حاجی امیر عباس مرزا کے ہمراہ صوبائی وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ سے پنجاب سیکرٹریٹ میں ملاقات،ملاقات میں علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی وزیر داخلہ کو پنجاب بھر میں بے گناہ شیعہ افراد خصوصا مجلس وحدت مسلمین کے بے گناہ کارکنان کو ہراساں کرنے کے واقعات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ نے دہشت گردی کی اس جنگ میں سب سے بری قربانیاں دی ہیں،اور ہم نے دشمن کے سازشوں کا مقابلہ کرتے ہوئے صبر کا دامن ہاتھ سے جانے نہیں دیا،ملت جعفریہ نے ہمیشہ ملکی سلامتی واستحکام کے خاطر جانوں کا نذرانہ دیا،ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ الحمدللہ ہمارے دامن پر وطن دشمنی کا کوئی داغ نہیں اور نہ ہی ہمارے ہاتھوں سکیورٹی فورسسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کوئی نقصان پہنچا،ہم نے ہمیشہ وحدت اور اتحاد بین المسلمین کے لئے جدو جہد کی،فرقہ واریت اور دہشت گردی کو ہم حرام سمجھتے ہیں۔
علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ ایک طرف شیعہ قوم دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں دوسری طرف پنجاب میں انتظامیہ ہمارے کارکنان اور جوانوں کو ہراساں کر رہے ہیں جو سراسر ظلم ہے جسے کبھی قبول نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ مجالس اور عزاداری کے محفلوں کو این او سی کے نام پر بانیان کو حراساں کرنے کا عمل سراسر انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،علامہ اسدی نے شرپسندوں کے ہاتھوں توہین رسالت ﷺ ایکٹ غلط استعمال کرنے کے واقعات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ اس قانون کے غلط استعمال کرنے والوں کیخلاف پنجاب حکومت موثر کاروائی کرے ۔