سہ جماعتی اتحاد نے رابطہ کیا تو بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی پر غور کریں گے،زاہد علی جعفری

25 مارچ 2014

وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی جنرل سیکرٹری علامہ زاہد علی جعفری نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیوایم خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں سیاسی میدان خالی چھوڑنے کی وجہ سے ہی ملت تشیع مصائب و آلام کا نشانہ بنتی رہی۔ انہوں نے کہا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینا دورس نتائج کا حامل فیصلہ تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ بلوٹ، پہاڑ پور میں مخدوم خاندان کے سیاسی طور پر مستحکم ہونے کی وجہ سے وہاں حالات خراب نہیں ہوئے، جبکہ سٹی سمیت وہ علاقے جہاں اہل تشیع سیاسی حوالے سے کمزور تھے، ملت تشیع کی نسل کشی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام، پیپلز پارٹی اور اے این پی پر مشتمل سہ جماعتی اتحاد نے رابطہ کیا، تو ایم ڈبلیو ایم انتخابی حکمت عملی پر غور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی طالبان کی نمائندہ جماعت کا کردار ادا کر رہی ہے۔ عوام، اداروں اور میڈیا کے سامنے عیاں ہے کون دہشت گرد ہیں اور کون امن پسند۔

 

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کو ٹلی امام حسین (ع) کے حوالے سے پی ٹی آئی حکومت کے اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ کوٹلی امام حسین (ع) جو بنام وقف امام حسین (ع) تھی کی ملکیت کو اسی طرح برقرار رکھا جائے، جبکہ خیبر پختونخواہ کی حکومت نے اسے اپنی ملکیت میں لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم ملت کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree