وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے کہا ہے کہ آیت اللہ نمر باقر النمر سعودی عرب میں ایک اصلاح پسند لیڈر تھے ان کے مطالبہ تھا کہ جنت البقیع کو تعمیر کیا جائے بحرین میں مداخلت بند کی جائے ، سعودی عرب میں لوگوں کو اپنی رائے دہی کا حق دیا جائے اپنے حکمران منتخب کرنے کا حق دیا جائے حرمین شریفین کو عالم اسلام کے مسلمانوں کے لئے کھول دیا جائے سعودی عرب میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے اصلاحات کی جائیں ۔ ان جائز اور حقیقت پسندانہ مطالبات کو بغاوت کا نا م دے کر مجاہد متقی عالم دین کو قتل کر نا آل سعود کی بوکھلاہٹ کا عکاس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری اسلامی ایران نے عراق ، شام ، یمن ،فلسطین اور پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کیلئے جتنی سفارت کاری کی ہے سعودی سفارت کاری نے ان کو نقصان پہنچایا ہے حتٰی کہ سعودی عرب نے پاکستان ، عراق ، شام یمن میں ایرانی سفارت خانوں کو نشانہ بنایا ہے دنیا کے امن کو اصل خطرہ سعودی عرب سے ہے اور ایران جرات کے ساتھ سعودی غنڈہ گردی کا مقابلہ کررہا ہے اور بہت جلد پوری دنیا ایران کے جوہری معاہدے کی کامیابی کاجشن منائے گی جوہری ایران عالم اسلام کی حفاظت اور امن و سلامتی کاضامن ہو گا۔