دہشتگردوں کا ہدف ملک میں خانہ جنگی پیدا کرنا ہے، علامہ عبدالخالق اسدی کی مسیحی رہنماوں سے ملاقات میں گفتگو

18 مارچ 2015

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے یوحنا آباد کا دورہ کیا اور مسیحی ملت پارٹی کے رہنماوں اسلم پرویز سہوترا، سہیل جونسن، آصف فیروز اور فادر فرانسس گلزار سے ملاقات کر کے سانحہ یوحنا آباد پر اظہار افسوس کیا اور بے گناہ افراد کو زندہ جلانے کی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ملاقات میں علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے، دہشت گرد اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں، دہشت گردوں کا اصل ہدف ملک میں خانہ جنگی پیدا کرنا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہم ہوئے لیکن ہم نے صبر و استقامت سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے، سانحہ یوحنا آباد کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، لیکن اس سانحے کی آڑ میں بے گناہ شہریوں پر تشدد اور ان کو زندہ جلانے کا واقعہ اانتہائی قابل افسوس ہے، ملکی املاک کو نقصان پہنچانا کسی صورت بھی جائز نہیں، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ یوحنا آباد اور بے گناہوں کو تشدد کر کے قتل کرنے والے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ ملک میں اس طرح کے المناک واقعات کا سد باب کیا جا سکے۔ وفد میں علامہ حسن ھمدانی، علامہ ابوذر مہدوی، علامہ حسنین عارف، سید حسین زیدی و دیگر شامل تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree