وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور یونٹ نشاط کالونی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں کارکنان نے کثرت رائے سے افتخار علی کو نیا یونٹ سیکریٹری جنرل منتخب کیا، اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن رضا ہمدانی و دیگر صوبائی و ضلعی عہدیداروں نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید مبارک علی موسوی نے کہا کہ کسی کام. کی انجام دہی کیلئے نظم کا ہونا ضروری ہے جبکہ ہم من حيث الشیعہ مادر وطن میں پانچ کروڑ کی تعداد میں ہیں لہٰذا اپنی ملت کے فلاح کیلئے تنظیم کا ہونا اشد ضروری ہے. مجلس وحدت کی بنیاد سید روح اللہ بت شکن کے اس قول پر پر ہے کہ ہم وظیفے کے قائل ہیں نتیجہ خدا کے ہاتھ میں ہے لہٰذا ہم نے وظیفہ انجام دینا ہے وچن عزیز پاکستان کی بقا کیلئے اور مادر وطن کی سیاسی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے کہا کہ نشاط کالونی کے جوانوں کی فعالیت قابل تعریف ہے. *پورے سال میں یوم آزادی پاکستان سے لے کر بارہ ربیع الاول میلاد مصطفیٰ (ص) تک جتنے بھی مخصوص ایام ہیں نشاط کالونی کے جوان حب الوطنی اور اتحاد امت مصطفیٰ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیں۔
نو منتخب سیکرٹری جنرل برادر افتخار علی نے اپنے تنظیمی ساتھیوں اور بزرگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری بھرپور کوشش ہو گی کہ اس الہی تنظیم کے منشور کو مد نظر رکھتے ہوئے دین مبین اسلام اور وطن عزیز پاکستان کی حد الامکان خدمت کر سکوں اور ناصر ملت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری صاحب کے فرمان پر عمل پیرا ہوتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے پاکستان کیلئے آپ دوستوں کی مدد کے ساتھ کام کر سکوں،اجلاس میں صوبائی رہنما سید حسین زیدی ضلعی رہنما برادر نجم خان، بردار سجاد نقوی، برادر ذوالفقار، برادر علی کاظمی، برادر فصاحت بخاری، برادر ایڈووکیٹ ماجد کاظمی دیگر عہدیداروں اور علاقائی عمائدین نے شرکت کی.