ڈاکٹر سید نا محمد برہان الدین کی وفات پر داؤدی بوہری جماعت کو تعزیت پیش کرتے ہیں ،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

17 جنوری 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) داؤدی بوہری جماعت کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا محمد برہان الدین کی اچانک وفات نا صرف بوہری برادری بلکہ عالم اسلام کا بڑا نقصان ہے ، مرحوم ڈاکٹر سیدنا محمد برہان الدین محب اہل بیت علیہ السلام تھے ، انسانیت کی خدمت ان کا شعار تھا ، ان کی وفات سے پیدا ہو نے والا خلا مشکل سے پر ہو گا ، ڈاکٹر سید نا محمد برہان الدین کی وفات پر داؤدی بوہری جماعت کے نئے روحانی پیشوا اور مرحوم ڈاکٹر سید نا محمد برہان الدین کے فرزند عالی قدرمفضل بھائی صاحب سیف الدین کو تعزیت پیش کرتے ہیں ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان ڈاکٹر سیدنا محمد برہان الدین کے انتقال پر ملال پر داؤدی بوہری جماعت کے غم میں شریک ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کیا ۔



ان کا کہنا تھا پاکستان ، ہندوستان اور دنیا بھر میں بوہری جماعت نے ڈاکٹر سیدنا محمد برہان الدین کی زیر نگرانی تعلیم اور صحت کے بے شمار منصوبوں کا آغاز کیا ،ڈاکٹر سیدنا محمد برہان الدین کی جانب سے بنائے گئے ادارے انسانیت کی فلاح و ترقی میں بہترین کردار ادا کررہے ہیں ، ساتھ ہی حضرت امام حسین علیہ السلام اور دیگر اہل بیت اطہار علیہ السلام کے روضہ ہائے مقدسہ کی توسیع و تزین و آرائش کے لئے ڈاکٹر سیدنا محمد برہان الدین نے خصوصی اقدامات کیئے ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان اس عظیم نقصان پر پوری بوہری برادری خصوصاًمرحوم کے جانشین عالی قدرمفضل بھائی صاحب سیف الدین کے غم میں شریک ہے۔ خدا مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عنایت کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree