بزرگ شیعہ رہنما مخدوم الطاف حسین بخاری پر قاتلانہ حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں ، فضل عباس ایڈووکیٹ

17 جنوری 2014

وحدت نیوز(ملتان) سابق چیئر مین ڈسٹرکٹ کونسل مظفر گڑھ مخدوم الطاف حسین بخاری پر قاتلانہ حملہ انتظامیہ کی نااہلی کی دلیل ہے، پنجاب حکومت حملہ آوروں کے فوری گرفتاری کے لئے اقدامات کرے ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ وحدت یوتھ وونگ کے مرکزی سیکریٹری سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ نے وحدت یو تھ پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ ملتان سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ مخدوم الطاف حسین بخاری علاقے کے عوام کے لئے خدا کی نعمت ہیں ، انتہائی دینداراور معزز گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ، علی پور کے عوام ان کا انتہائی احترام کر تے ہیں ، علاقے کے تمام مکاتب فکر کے عوام و شخصیات ان کی دلی عزت کر تے ہیں ، اتنی معتبر شخصیت پر قاتلانہ حملہ انتہائی افسوناک اور قابل مذمت فعل ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس قاتلانہ حملے میں الطاف حسین بخاری صاحب کے بازو پر دو گولیاں لگی ہیں ، تاہم خدا کے فضل و کرم سے ان کی جان اب خطرے سے باہر ہے ،ہم پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کے وہ متعلقہ حکام کوحملہ آوروں کی فوری گرفتاری عمل میں لانے کے لئے احکامات جاری کرے اور حملہ آوروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree