پاکستان کے انڈسٹریلسٹ وزیر اعظم نے قومی غیرت اور وقار کا سستا ترین سودا کر دیا،علامہ راجہ ناصرعباس

12 اپریل 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ حکمران حق حکمرانی کھوچکے ہیں ، نواز شریف نے پورے ملک کو اتفاق فاونڈری مل سمجھ لیا ہے،ایک بزنس مین کبھی ملک کے مفاد کا تحفظ نہیں کرسکتا، یہی وجہ ہے کہ ڈیڑھ ارب ڈالر کے عوض قومی غیرت کو بیچا جارہا ہے، عرب حکمران کبھی بھی کسی کو کوئی چیز مفت نہیں دیتے پھر پاکستان پر ان نوازشات کا کیا مقصد ہے اور قوم سے حقائق کو کیوں چھپایا جارہا ہے، حکمران عوام کے محرم ہوا کرتے ہیں لیکن یہاں گنگا الٹی بہتی ہے، ملک کے مفاد کے بجائے غیروں کے مفاد کی جنگ لڑی جارہی ہے۔ پورا ملک وزیرستان بن چکا ہے ہر شہر میں دہشتگرد دانداتے پھر رہے ہیں لیکن انہیں روکنے والاکوئی نہیں، کبھی دہشتگرد لاڑکانہ میں بے بس ہندوں کے گھروں کو آگ لگا رہے ہیں تو کبھی کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں،پینتیس ہزار پاکستانیوں کو بحرین بھیجا گیا ہے تاکہ پوہ وہاں پر پرامن جمہوری جدوجہدکو کچل کر آل خلیفہ کی مدد کرسکیں، اسی طرح اب دو بریگیڈسعودی عرب بھجوانے کی باتیں کی جارہی ہیں، جس کی ہم ہر فورم پر مذمت کرینگے اور آواز بلند کریں گے۔ اگر عرب حکمران اپنے عوام میں پسندیدہ اور قابل قبول ہوتے توا نہیں کبھی بھی بیرون ملک سے فوجیں منگوانے کی ضرورت نہ پڑتی، پاکستان کو سعودی کے جمہوری حق کو ختم کرنے کیلئے اپنے بازوں نہیں بننا چاہیے، عرب حکمران عوام میں اپنی وقعت کھو چکے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ عرب ممالک نے کبھی بھی کشمیر اور فلسطین کے ایشوز امت مسلمہ کا ساتھ نہیں دیا، حتیٰ پاکستان کو کشمیر کے ایشو پر معاونت نہیں دی گئی، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سالانہ تین روزہ ناصران ولایت کنونشن میں فکر امام خمینی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔



علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں دو فوجی بریگیڈ بھجوانے کی باتیں کی جارہی ہیں ، کیا ہمارے سیکیورٹی ادارے اپنے ملک میں امن قائم کرچکے ہیں؟، کیا دہشتگردی کا قلع قمع ہوچکا ہے، اگر نہیں توپھر کیوں پاکستانیوں کی اسلامی ممالک کے عوام کے خلاف استعمال ہونے کی باتیں کی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں حکمران حق حکمرانی کھوچکے ہیں، کہیں سندھ فیسٹول کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کررہے ہیں تو کہیں پر دہشتگردوں کو سپورٹ کیا جارہا ہے۔ پنجاب حکومت دہشتگردوں کی سرپرستی کررہی ہے ، رانا ثناء اللہ اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف پورے صوبے میں دہشتگردوں کوکھلے چھوڑے ہوئے ہیں، ضیاء الحق کی باقیات کو ایک بار پھر زندہ کیا جارہا ہے، مذاکرات کے نام پر پوری قوم کو بے وقوف بنایا جارہا ہے، علامہ ناصر عباس نے کہا کہ پنجاب میں سیکڑوں شیعہ نوجوانوں پر توہین رسالت( ص) کے مقدمات درج کرائے جارہے ہیں، جو قوم نواسہ رسول ص سے بے انتہا محبت اور عشق کرتی ہو، یہ کیسے ممکن ہے کہ وہ امام حسین ؑ کے نواسہ کے بارے میں کوئی ایسی بات کرے جو توہین کے ذمرے میں آئے، ایک سازش کے تحت ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکا جارہا ہے، مجلس وحدت مسلمین نے سنی اتحاد کونسل کے ساتھ ملکر ملک بھر میں مشترکہ جلسے کرائے اور قوم کو پیغام دیا کہ ملک میں کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے ۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل وحیدکاظمی کی بلاجواز گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ کیا یہ تحریک انصاف کا انصاف ہے کہ ملک کے پر امن شہریوں کو گرفتار کرکے جیل میں ڈالا جارہا ہے، گجرات ، لاہور، راولپنڈی سمیت درجنوں واقعات میں ملوث کسی ایک دہشتگرد کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا لیکن پرامن شہریوں کی گرفتاریاں جارہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ڈوگراراج سے آزادی حاصل کرکے پاکستان پر احسان کیا اور ضم ہوگئے لیکن آج انہیں کوئی آئینی شناخت نہیں دی گئی ، انہیں کوئی حیثیت نہیں دی جارہی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree