ملک میں قیام امن سیاسی جماعتوں کے عسکری اور عسکری جماعتوں کے سیاسی ونگ کے خاتمے تک ممکن نہیں ، علامہ امین شہیدی

10 فروری 2015

وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نےنجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے کئی ایک چہرے ہیں ، کراچی میں دہشت گردی سیاسی و مذہبی عناصر کا ملاپ ہے، ملک کے دیگر شہروں میں مذہبی انتہاپسند  عوام کے قتل عام میں مصروف ہیں ، ملک میں قیام امن سیاسی جماعتوں کے عسکری اور عسکری جماعتوں کے سیاسی ونگ کے خاتمے تک ممکن نہیں ، اکیسویں آئینی ترمیم پر عمل درآمد میں دہشت گردوں کے سیاسی سرپرست بڑی رکاوٹ ہیں ، کراچی میں بلدیہ ٹاون فیکٹری میں آتشزدگی میں ملوث عنا صرکے خلاف بلاخوف و خطر کاروائی کی جائے، 270بے گناہ افراد کو قتل کرنے والا ایک شخص نہیں پورا گروہ ہے، کالعدم جماعتوں کی فعالیت آئین کی پامالی ہے، سول سوسائٹی کی جانب سے پر امن احتجاج جمہوری اور آئینی حق ہے، جسے کوئی نہیں چھین سکتا ، دہشت گرد کودہشت گرد نہیں تو کیا کہا جائے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree