مرکزی میڈیا ورکشاپ کارکنان میں ابلاغی صلاحیتیں نکھارے میں معاون ثابت ہوگی، مہدی عابدی

09 فروری 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی میڈیا کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے کہا کہ دوروزہ میڈیا ورکشاپ 21اور22فروری بروز ہفتہ اور اتوار اسلام آبا دمیں منعقد ہوگی، جس میں ملک بھر سے میڈیا سیکریٹریز شریک کریں گے، مرکزی میڈیا ورکشاپ کارکنان میں ابلاغی صلاحیتیں نکھارے میں معاون ثابت ہوگی، جس کا بنیادی ایجنڈاابلاغی ذرائع سے اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کامقابلہ اور مجلس کے پیغام کی ترویج کیلئے موثر کردار کی ادائیگی ہے، اجلاس میں سیکریٹری میڈیا سیل اسلام آباداین ایچ بلوچ، سیکریٹری میڈیا سیل  راولپنڈی حسنین زیدی ، سیکریٹری میڈیا سیل پنجاب مظاہر شگری، سیکریٹری میڈیا سیل سندھ  علی احمر، سیکریٹری میڈیا سیل گلگت بلتستان میثم کاظم ، سیکریٹری میڈیا سیل کوئٹہ محمد ہادی ، سیکریٹری میڈیا سیل خیبر پی کے عدیل عباس اور سیکریٹری میڈیا سیل آزاد کشمیر زیشان حیدر بھی شریک تھے۔ سید مہدی عابدی نے ورکشاپ کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے تمام صوبائی سیکریٹریز کو ہدایات جاری کیں کے تمام ضلعی اور یونٹس سیکریٹری میڈیاسیل کی ورکشاپ میں شرکت کو یقینی بنایا جائے، ورکشاپ میں ملک کے معروف صحافی ، اینکرز، سوشل میڈیا ایکسپرٹس ، ٹیکنیکل ایکسپرٹس لیکچرز دیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree