ڈیڑھ ارب ڈالر سعودی امداد ملک میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کے لئے فراہم کی گئی، جاوید ہاشمی

14 مئی 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین اور مخدوم جاوید ہاشمی سمیت شاہ محمود قریشی نے بدھ کے روز اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی دفتر میں مجلس وحدت کے مرکزی رہنماؤں سے ملاقات کی اس ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری اور شعبہ سیاسیات کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی اور وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی چیئرمین سید فضل عباس نقوی سمیت دیگر موجود تھے۔

 

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملک میں شیعہ مسلمانو ں کی ٹارگٹ کلنگ پر تحریک انصاف کی قیادت عمران خان ایسے ہی غمزدہ ہوتے ہیں جیسے قتل انکے اپنے ہی گھر میں ہواہو۔ان کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف کا طالبان مذاکرات پر موقف درست پیش نہیں کیا گیا اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحفظات اور خدشات درست ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتی ہے اور امن کے لئے ہم نے مشروط مذاکرات کی بات کی تھی ۔

 

مخدوم جاوید ہاشمی کاکہنا تھا کہ ملک میں جاری فرقہ وارانہ قتل عام اور شیعہ مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر تحریک انصاف کی قیادت عمران خان کا بہت واضح موقف رہا ہے اور سانحہ کوئٹہ ہو یا پھر سانحۃ گلگت اس حوالے سے عمران خان نے ان حادثات کا ذمہ دار لشکر جھنگوی کو قرار دیا اور ہم اپنے اس موقف پر قائم ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ عالمی ملک دشمن قوتیں پاکستان میں فرقہ وارانہ دہشتگردی کو فروغ دے کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں اور ملک کو کمزورکرنے کی سازشیں کر رہی ہیں۔

 

مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت عمران خان نے ڈیڑھ ارب ڈالر کے سعودی معاملے پر بھی بہت واضح اور صاف شفاف انداز میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ڈیڑھ ارب ڈالر سعودی امداد ملک میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کے لئے فراہم کی گئی ہے ۔تحریک انصاف کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک پارلیمانی جماعت ہے اور تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین ملک میں مثبت تبدیلی کے خواہاں ہیں، بہت سے نکات پر ہم متفق ہیں ، طالبان والے مسئلے پر بھی تحفظات اور خدشات جلد دور ہو جائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree