خیبر پختونخواہ میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر ایم ڈبلیوایم کے تحفظات دور کریں گے، جہانگیر ترین

14 مئی 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ؤں جہانگیر ترین اور مخدوم جاوید ہاشمی سمیت شاہ محمود قریشی نے بدھ کے روز اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی دفتر میں مجلس وحدت کے مرکزی رہنماؤں سے ملاقات کی اس ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری اور شعبہ سیاسیات کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصرعباس شیرازی اور وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی چیئرمین سید فضل عباس نقوی سمیت دیگر موجود تھے۔

 

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے خیبر پختونخواہ میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پے در پے دہشت گردی کے واقعات ، حال ہی میں شیعہ اساتذہ کی ٹارگٹ کلنگ، پشاور میں شیعہ مسلمانوں کو ملنے والی دھمکیوں اور جیل توڑنے کے واقعات پر اپنے جن تحفظات کا اظہار کیا اس کے ازالے کی مکمل یقین دہانی کرائی ۔

 

واضح رہے کہ دونوں جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں کی ملاقات کے دوران سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت ناصر عباس شیرازی نے نقطہ اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت موجود ہے تاہم کے پی کے میں مسلسل شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے اور دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے اور دورسی طرف کے پی کے صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں ا ٹھائے جا رہے ہیں جو باعث تشویش ہے، اور صوبے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردانہ کاروائیوں پر مجلس وحدت مسلمین سمیت پوری قوم کو تحفظات ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے پی کے میں ہونے والے ان دہشت گردانہ واقعات کا سختی سے نوٹس لے گی اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے، ناصر شیرازی کے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات کے فوراً بعد کے پی کے کی صوبائی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا اور صوبائی حکومت سمیت آئی جی کے پی کے کو ہدایات جاری کی جائیں گی کہ وہ مجلس وحدت مسلمین کی صوبائی قیادت کے ساتھ ملاقات کریں اور تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree