وحدت نیوز(اسلام آباد)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے اسلام آباد میں نومنتخب سینیٹر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ان کو ایوان بالا میں پہنچنے پر مبارکباد پیش کی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیان وطن عزیز کی سیاسی و مذہبی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔